اچھی اور معیاری فلموں سے ہی انڈسٹری ترقی کرے گی ، ندیم

Nadeem

Nadeem

کراچی (جیوڈیسک) سینئر اداکار ندیم جو اپنی بہترین ادکاری کے حوالے سے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے حد مقبول ہیں۔

جس کا اعتراف مشہور بھارتی اداکار رضا مراد نے گزشتہ دنوں اپنے اعزاز میں ہونے والی ایک تقریب سے خظاب کرتے ہوئے کیا، اداکار ندیم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا میں نے ہمیشہ اچھی اور معیاری فلموں میں کام کیا کوئی بھی کردار ادا کرتے وقت اسے جب تک غور سے پڑھا نہیں قبول نہیں کیا، ٹیلی ویژن پر بھی ان ہی ڈراموں میں کام کررہا ہوں جو میرے مزاج کے مطابق ہیں، کیونکہ معیار پر میں نے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا،میرا خیال ہے۔

جس طرح ہمارے ٹیلی ویژن ڈراموں نے اپنی بہترین کارکردگی اور عمدہ موضوعات پر دنیا بھر میں کامیابی حاصل کی ہے وہ قابل تعریف کارنامہ ہے فلم انڈسٹری کی کامیابی اور اس کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بنائی جائیںتاکہ فلمیں عوام میں ایک بار پھر مقبولیت حاصل کرسکیں۔ یہ دور نوجوانوں کا ہے جو بہت اچھا کام کررہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔