مجھ پر حملہ ہوا تو پنجاب حکومت ذمے دارہوگی، بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی کا دھمکی آمیز خط ملا ہے۔ مجھ پر حملہ ہوا تو پنجاب حکومت کو ذمے دار سمجھوں گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انھوں نے الزام لگایا کہ شریف برادران لشکر جھنگوی کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں اوراس کیخلاف کارروائی سے گریز کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں ٹوئٹرپراپنے پیغام میں بلاول نے کہامتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) سندھ حکومت میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھتی ہے، اگر وہ مارشل لا کی حمایت اور سندھ توڑنے کے حوالے سے موقف سے دستبردارنہ ہوئی توہمارا ایک ساتھ کام کرنا تقریباً ناممکن ہو گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کالعدم تنظیم کے قحط سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی پنجاب کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔