اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں ڈی جی آئی ایس آئی کو دو اپریل کو طلب کر لیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی کو سمن جاری کر دیئے گئے۔
راولپنڈی کے لاپتہ شہری محمد عارف کی اہلیہ پروین بی بی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی آئی ایس آئی کو دو اپریل کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
عدالت نے ڈی جی آئی ایس آئی کو لاپتہ شہری کے بارے میں بیان حلفی بھی جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی آئی ایس آئی کو طلبی کے سمن ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے بھجوا دئیے ہیں۔