پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اوس سے نمٹنے کا حل ڈھونڈ لیا

Pakistani Cricket Team

Pakistani Cricket Team

ڈھاکا (جیوڈیسک) آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران رات کو گرنے والی اوس سے بولنگ کرنا دشوار ہو جاتا ہے۔ اسی وجہ سے عام طور پر ٹاس جیتنے والی ٹیمیں پہلے بولنگ کو ترجیح دیتی ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اس مسئلے سے نمٹنے کا حل ڈھونڈ لیا، نیٹ سیشن میں بولرز کو گیلی گیندوں سے پریکٹس کرائی جا رہی ہے تا کہ میچ کے دوران انھیں زیادہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بولنگ کوچ محمد اکرم نے کہاکہ 12 گیندیں پانی میں بھگو کر ان سے بولنگ کرائی جا رہی ہے۔

اس مقصد کے لیے باقاعدہ فیلڈ سیٹ کرنے کے بعد بولرز سے کہا جاتا ہے کہ وہ اس کے مطابق بولنگ کریں۔ فاسٹ بولر عمر گل نے اس بارے میں کہاکہ اوس کی وجہ سے بولنگ مشکل ہو جاتی ہے، اس صورتحال میں گیلی گیند سے لینتھ بال بڑی مؤثر ثابت ہونے لگی، انھوں نے کہا کہ گیند چونکہ سوئنگ نہیں ہوتی لہٰذا لینتھ بال یا یارکر سے بیٹسمین کو پریشان کیا جا سکتا ہے۔ عمر گل نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ بولرز کے لیے آسان نہیں۔