میرپور (جیوڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔
ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان جارج بیلے نے کہا کہ ہمارے لئے یہ میچ انتہائی اہم ہے اور کوشش ہوگی کہ حریف ٹیم کو 150 سے زائد کا ہدف دے سکیں تاکہ میچ پر ہماری گرفت مضبوط ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑی میچ جیتنے کے لئے پرعزم ہیں اور پورے جوش کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے ہمارا بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ ہوتا کیونکہ پچ پہلے بیٹنگ کے لئے سازگار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہمارے چند کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو سراہا نہیں جارہا لیکن ہم کسی دباؤ کا شکار ہوئے بغیر یہ میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس قابل بولرز ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو 150 سے کم کے اسکور پر محدود کر سکیں۔