رواں سال کے دوران یوریا کی فروخت بڑھ گئی

Urea

Urea

لاہور (جیوڈیسک) جنوری سے فروری تک یوریا کی فروخت سات فیصد اضافے سے نو لاکھ اٹھانوے ہزار ٹن رہی۔ پچھلے سال اِسی عرصے میں نو لاکھ چھتیس ہزار ٹن یوریا خریدی گئی تھی۔

این ایف ڈی سی کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے فروری میں ڈی اے پی کی فروخت سڑسٹھ فیصد اضافے سے ایک لاکھ اٹھائیس ہزار ٹن رہی جو پچھلے سال کے اِسی عرصے میں ستتر ہزار ٹن سے زائد تھی۔