ورلڈ ٹی 20 : آسٹریلیا کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف

Australia

Australia

ڈھاکا (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی 20 کے سپرٹین مرحلے میں گروپ ٹو کے ایک میچ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیزکو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف دیا ہے۔ شیربنگلا نیشنل اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر ڈیوڈ وارنر اور آرون فنچ نے 33 رنز کا تیز رفتار آغاز فراہم کیا، اس موقع پر فنچ 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، وارنر بھی جلد ہی 20 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

شین واٹسن صرف 2 رنز بنا کر اسٹمپ ہوئے۔ کپتان بیلی 12 رنز بنا سکے۔ میکسویل نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 22 گیندوں 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بریڈ ہوج نے 35 رنز بنائے۔ اس طرح آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں8وکٹوں پر178رنز بنالئے۔بدری، سیموئل اور نارائن نے دو، دو ، جبکہ براوو اور سینٹوکی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ گروپ ٹو میں بھارت 4 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے، ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے دو دو پوائنٹس ہیں، آسٹریلیا اور بنگلا دیش اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکے۔ ورلڈ ٹی 20 میں آج کا دوسرا میچ شام ساڑھے چھ بجے بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان کھیل جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں اپنا وجود برقرار رکھنے کے لیے بنگلادیش کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔