ایم کیو ایم نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا

Farooq Sattar

Farooq Sattar

اسلام آباد (جیوڈیسک) متحدہ قومی مومنٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انتخابات لڑنے کا حق دلانے کے لئے آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا۔

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم آئین میں 22 ویں ترمیم کے ذریعے سمندرپار پاکستانیوں کو انتخابات لڑنے کا حق دلانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کے بھی پاکستانی شہریوں جتنے حقوق ہیں اس لئے ایم کیو ایم تمام پاکستانیوں کے درمیان تفریق کو ختم کرنا چاہتی ہے اور انہیں یکساں حقوق دلانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔