بھمبر کی خبریں 28/3/2014

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبیدار (ر) فتح علی ، صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائیٹی ضلع بھمبر کی طرف سے تمام ریٹائرڈ فوجیوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے تمام رجسٹرڈ فوجیوں کو سوسائٹی کی طرف سے جاری کردہ مختلف منصوبوں سے مستفید ہونے کے مواقع،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائیرڈ حمید گُل صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائیٹینے سابقہ فوجیوں کو ادائیگی فرض کی دعوت جو انہوں نے15ستمبر 2013کو دی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی خدمت کا حلف اُٹھایا ہے اور یہ ہماری تاحیات ذمہ داری ہے۔اس عزم ِنو کا بیڑا ضلع بھمبر میں پاکستان ایکس سروس مین سوسائیٹی سیکرٹریٹ میں جاری ہوچکا ہے ، جس میں تمام سابقہ فوجی ممبرشِپ حاصل کررہے ہیں اور اُن کی بیگمات ایک معمولی سی سالانہ فیس کے ساتھ اس کے اہل ہو ں گے،خواتین ایسوسی ایٹ ممبر ہو ں گی۔صوبیدار (ر) حاجی فتح علی صدر ایکس سروس مین سوسائیٹی بھمبر نے سیکرٹریٹ میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فوجی حاضر سروس ہوں یا ریٹائرڈ ہوں اُن کی پاکستان سے عقیدت اور وابستگی ازلی ہے،وہ تمام ممبران جو کسی بھی دور دراز علاقے میں سکونت رکھتے ہوں یا کسی بڑے شہر میں رہائش پذیر ہوں یہ کہ ایک منظم افراد پر مشتمل ایک ذخیرہ ہے ، سوسائٹی کے مرکزی دفتر کی طرف سے ریٹائرڈ فوجیوں کے لیے فلاحی منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے ، جو نہ صرف سابقہ فوجیوں ، شہداء کے ورثاء اور معزز افراد کے لیے ہیں ،ہمیں اس تنظیم میں سب کو لانا ہے تاکہ ہم ملک کو درپیش خطرات کے آگے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)صبا انسٹیٹیو یٹ آف ایجو کیشن کی سا لا نہ نتا ئج کی تقر یب اور تقسیم انعا ما ت کی تقر یب گز شتہ روز انسٹیٹیو ٹ میں منعقد ہو ئی تقر یب کے مہما ن خصو صی ایس ایس پی بھمبر چو ہدر ی غلا م اکبر تھے جنہو ں نے سا لا نہ امتحا نا ت میںنما یا ں پو زیشن حا صل کر نے وا لے سٹوڈنٹس میں انعا ما ت تقسیم کئے مہما ن خصو صی چو ہدر ی غلا م اکبر نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ وہ لو گ خو ش قسمت اور خوش نصیب ہیں جو معذور بچو ں کی تعلیم اور تر بیت کر رہے ہیں معذو ر بچو ں کو معا شر ے کا کا ر آمد فر د بنا نا ہم سب کی ذمہ داری ہے معذو ر بچو ں کی تعلیم وتر بیت اور بہتر پرورش کر نے میں تعاو ن کر نے والے مخیر حضرا ت بھی لا ئق تحسین ہیں آج معا شر ے کے اندر مختلف سما جی ادا رے مخیر حضرا ت کے تعاو ن سے چل رہے ہیں جس سے معاشر ے کے اندرکا فی حد تک بہتر ی آئی ہے انہو ں نے کہا کہ معذو ر بچو ں کی تعلیم و تر بیت ہم سب کی ذمہ دا ری ہے ہمیں مل جل کر ایسے ادا رو ں کی بھر پو ر سپو رٹ کر نے چا ہئے صبا انسٹیٹیو ٹ آف ایجو کیشن کی منجمنٹ ٹیم کو خرا ج تحسین پیش کر تے ہیں جو انتہا ئی محنت اور لگن سے یہ فر یضہ سر انجا م دے رہے ہیں آج ان کی محنت اور کاوشو ں کا نتیجہ ہے کہ معذور بچے بھی بہتر تعلیم حا صل کر رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ صبا انسٹیٹیو ٹ آف ایجو کیشن کی پرنسپل محتر مہ شا زیہ یاسین انتہا ئی خوش قسمت اور خو ش نصیب خا تو ن ہیں جو ایسے بچو ں کا ادا رہ چلا رہی ہیں جو نہ تو بو ل سکتے ہیں اور نہ ہی سن سکتے ہیں تقر یب سے گو رنمنٹ گر لز ڈگر ی کا لب بھمبر کی پر نسپل خا لد ہ پر وین ،چو ہدر ی مبشر اقبا ل رو حیلہ ،حا فظ محمد یا سین نے بھی خطا ب کیا۔