پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کی کابینہ میں 5 نئے وزراء کو شامل کیا گیا ہے جب کہ شہرام خان ترکئی کو سینئر صوبائی وزیر بنا دیا گیا ہے۔ وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے اسمبلی اجلاس کے کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی کابینہ میں 5 نئے وزراء کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور شہرام خان ترکئی کو سینیئر صوبائی وزیر مقرر کیا گیا ہے جب کہ وزیر صحت شوکت یوسف زئی سے قلم دان واپس لے لیا گیا ہے۔
نئے وزرا میں مشتاق غنی، قلندر لودھی، ضیا اللہ آفریدی، اکرام اللہ گنڈا پور اور میاں جمشید الدین کاکا خیل شامل ہیں۔ اشتتیاق ارمڑ، عارف یوسف اور محب اللہ کو معاون خصوصی بنا دیا گیا جب کہ امجد آفریدی، شکیل خان اور اکبر ایوب کو مشیر بنا دیا گیا ہے۔