پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب پورا کریں گے: ثروت اعجاز قادری
Posted on March 28, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
راولپنڈی : سربراہ پاکستان سُنّی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا اپنے اکابرین کا خواب پورا کریں گے۔ دُکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنااہلسنّت خدمت فائونڈیشن کاطرّہ امتیازہے ۔قائدتحریک شہید محمد سلیم قادری کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
ذمہ داران اور کارکنان ملک وقوم کی خدمت کیلئے کوئی کسرنہ چھوڑیں۔اِن خیالات کااظہاراُنہوں نے سنُی تحریک کے شعبۂ خدمت اہلسنّت خدمت فائونڈیشن ٹرسٹ کے زیراہتمام فری ایمبولینس سروس کی اِفتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اہلسنّت خدمت فائونڈیشن ٹرسٹ(AKF )روزبروزاپنی امدادی اور فلاحی سرگرمیوں کو وسیع ترکررہی ہے۔ عوام اور مخیرحضرات اہلسنّت خدمت فائونڈیشن کے ساتھ تعاون کریں تا کہ بلاتفریق اور بلا امتیازفلاحی اور امدادی سرگرمیاں جار ی رہیں ۔ اس موقع پر صوبائی صدرمحمدشاداب رضانقشبندی، ڈویژنل صدرمفتی لیاقت علی رضوی، ضلعی صدرعلامہ طاہراقبال چشتی، تحصیل ٹیکسلاکے صدرحاجی طارق محمود، تحریک صراط مستقیم کے رہنماعلامہ اشفاق احمدصابری، علامہ عطاء الرحمن دھنیال، ملک عبدالرئوف، علامہ عبداللطیف قادری سمیت کثیرکارکنان اورعہدیدارموجود تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com