گیس کی خریداری: پاکستانی وفد کل بھارت جائے گا

Gas Pipeline

Gas Pipeline

اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارت نے اگر سستی گیس فراہم کی تو پاکستان 20 کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل کرنے پر غور کرسکتا ہے۔ اسی لیے پاکستان کا وفد کل بھارت روانہ ہو گا۔ اسلام آباد میں وزارت تیل اور گیس کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ پاکستان کا وفد کل بھارت روانہ ہو گا۔ انٹر اسٹیٹ گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر مبین صولت پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وفد بھارتی کمپنی گیل کے حکام سے بات چیت کرے گا۔

پاکستان 20 کروڑ مکعب فٹ گیس بھارت سے درآمد پر میں دلچسپی رکھتا ہے۔ بھارت اگر سستی گیس فراہم کرے تو غور ہو سکتا ہے۔ بھارت نے امرتسر تک پائپ لائن بچھائی ہوئی ہے اور اگر بھارت سے گیس حاصل کی گئی تو محض 100 کلو میٹر گیس پائپ لائن بچھانا پڑے گی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کمپنی گیل نے پہلے 21.5 ڈالر فی یونٹ گیس کی پیش کش کی تھی اگر بھارتی کمپنی گیس کے نرخ کم کرے تو بھارت سے گیس درآمد کرنے کا فیصلہ ہو سکتا ہے۔