سیکیورٹی خدشات، مزار قائد عوام کیلئے بند
Posted on March 29, 2014 By Majid Khan اہم ترین, کراچی, مقامی خبریں
Mazar-e-Quaid
کراچی (جیوڈیسک) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار کو عوام کیلئے بند کر دیا گیا۔
کراچی میں قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کو سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کیا گیا ہے۔ مزار قائد کی سیکیورٹی سے متعلق ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مزار قائد میں 3 روز تک گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com