لاہور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق نجی ٹیلی ویژن کے اینکر رضا رومی دفتر سے گھر جا رہے تھے کہ راجا مارکیٹ کے قریب پہلے سے موجود حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے گاڑی کا ڈرئیوار مصطفی موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ان کا گارڈ انوار حسین زخمی ہو گیا۔ رضا رومی خود معجزانہ طور پر محفوظ رہے جن کو طبی معائنہ کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلی حکام ہسپتال پہنچے اور اینکر سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کی۔ میڈیا سے گفتگو میں سی سی پی او لاہور شفیق گجر کا کہنا تھا کہ بظاہر حملہ ٹارگٹڈ ہے اور ملزمان کو ان کی نقل و حرکت کے بارے میں علم تھا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکل دے دی ہیں۔
شفیق گجر کا کہنا تھا کہ لاہور میں اس سے قبل ہونے والے ٹارکٹ کلنگ کے واقعات میں اہم پیش رفت ہوئی ہیں۔