بروقت طبی سہولیات نہ دینے پر شاہ زیب کے اہلخانہ کا امریکی اسپتال کیخلاف مقدمہ

Shah Zaib

Shah Zaib

اسلام آباد (جیوڈیسک) امریکا میں حادثے کا شکار ہونے والے شاہ زیب کے اہل خانہ نے بروقت طبی سہولتات فراہم نہ کرنے پر اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

شاہ زیب کے اہل خانہ نے امریکی ریاست منی سوٹا کے کلوکیٹ کمیونٹی میموریل اسپتال اور ڈاکٹر پیٹر اولسن کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہ زیب کو بروقت طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، اس کی سانس بھی وقت پر بحال نہیں کی گئی جس کے شاہ زیب کے دماغ کو مسلسل نقصان پہنچا دوسری جانب اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹر پیٹر اولسن نے ہرجانے کے دعوے کے خلاف تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والا شاہ زیب 13 نومبرکو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد وہ کئی ماہ تک کوما میں رہا اور تاحال اس کا علاج جاری ہے۔