عامر خان ٹائیگر شیروف کی پہلی فلم ’’ ہیروپنتی ‘‘ کا پہلا پرومو لانچ کرینگے

Tiger Sheroof, Aamir Khan

Tiger Sheroof, Aamir Khan

ممبئ (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف کی پہلی فلم ’’ ہیروپنتی ‘‘ کے پہلے پرومو کو اداکار عامر خان لانچ کرینگے۔

عامر خان جیکی شیروف کے دیرینہ دوست بتائے جاتے ہیں انھوں نے جیکی کی مدد کے لیے بالی ووڈ میں ان کے بیٹے کو احسن طریقے سے متعارف کرانے کے لیے ’’ہیروپنتی ‘‘ کا پہلا پرومو خود جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ نوجوان ٹائیگر سے متاثر ہیں۔