اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ڈرون حملے روکنے کیلیے امریکا پر ہمارا اور بین الاقوامی برادری کا بہت دباؤ تھا۔
2010ء سے ڈرون حملوں میں کمی آ رہی تھی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے ڈرون حملے روکنے کیلیے صدر اوباما سے بات کی تھی اور انھیں بتایا تھا کہ ڈرون حملے جہاں ہوتے ہیں وہاں فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوتا ہے۔
اس بات پر امریکا نے ہماری بات مانی اور ڈرون بند کردیے لیکن فی الحال امریکی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ ڈرون کب تک نہیں ہوں گے۔