اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔
ہمیں مذاکرات سبوتاژ کرنے والوں پر نظر رکھنا ہوگی، قبائلی علاقے میں10سال سے لڑائی ہو رہی ہے، 6 ہزار سے زائد آپریشن کیے جا چکے مگر امن کا قیام ممکن نہ ہو سکا، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو داد دیتا ہوں کہ مذاکرات کے لیے کھڑے رہے۔
عمران خان نے کہا کہ قائداعظم نے بھی قبائلی علاقے سے فوج واپس بلائی تھی، ہمیں بھی مرحلہ وار قبائلی علاقوں سے فوج نکالنی ہوگی۔