لانڈھی کے الیکٹرک بلنگ سیکشن 29 مارچ کو G 36/ لانڈھی میں کیمپ لگائے گا۔ سرور جمیل
Posted on March 29, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی: اِتحاد عوام اہلسُنت کونسل کے رہنماؤں کے ایک وفد نے محمد سمعید اعظم اور دیگر کے ہمراہ کے الیکٹرک لانڈھی بلنگ سیکشن کا دورہ کیا اور بلنگ سیکشن کے ایریا جنرل منیجر سرور جمیل سے ملاقات کی اور اِنہیں اِس ماہ کے بل میںسابقہ مہینوں کے بقایاجات کے ساتھ آنے والے زائد بل سے متعلق صارفین بجلی کو درپیش مشکلات اور پریشانیوں سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ فوری طورپر عوام کی شکایات کے ازالے کے لئے اقدامات کئے جائیںجبکہ اِس موقعہ پر کے الیکٹرک لانڈھی بلنگ سیکشن کے ایرایاجنرل منیجر سرورجمیل، فیصل صالح میمن،نجیب احمدخان ،عباس امتیاز اور دیگر دوسرے اعلیٰ حکام نے وفدکے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ لانڈھی میں بجلی چوری شہرکے دیگرعلاقوں کی نسبت زیادہ ہے عوام بجلی کی چوری ختم کر دیں۔
بلوں کی سوفیصدادائیگیوں کی یقین دہانی کرادیں تو لانڈھی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم توکیا بلکہ یکدم سے ختم بھی کیاجاسکتاہے،اُنہوںنے کہاہے 29مارچ بروزہفتہ لانڈھی کے الیکٹرک بلنگ سیکشن لانڈھی 36/Gشریف کالونی میں صبح 10:30بجے سے 2:00بجے دن تک صارفین بجلی کی رہنمائی اور اِنہیں زائد بلنگ کے حوالے سے سہولیات باہم پہنچانے سمیت اور دیگر ضروری معاملات سے متعلق آگاہی کے لئے ایک کیمپ لگارہاہے جس میں صارفین بجلی کی شکایات کے فوری ازالے اور یکمشت بلنگ جمع کرانے والے صارفین بجلی کی رہنمائی کی جائے گی قبل ازیں سماجی رہنماء محمدسمعیداعظم نے کہاکہ لانڈھی کے علماء کرام اور مشائخ عظام اپنے خطابات میںعوام کو بجلی چوری کوغیر قانونی اور اخلاقی جرم قراردیں اور بجلی کے بلز کی بروقت اور سوفیصدی ادائیگی کا درس عام کریں تاکہ لانڈھی سے بھی شہر کی دوسرے علاقوں کی طرح بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم اور پھر لوڈشیڈنگ ختم کی جا سکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com