صحافیوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ چودھری فتح اللہ

حویلی لکھا: مفاد پرست، نام نہاد اور بلیک میلر عناصر جعلی صحافیوں کے خلاف تادم آخر الم جہاد جاری رکھوں گا،دونمبر دھندہ کرنے والوں نے اپنا مکروہ چہرا میڈیا سے چھپانے کے لئے جو خود ساختہ صحافت کا لبادہ اوڑ رکھا ہے میں کسی صورت بھی ان جاہل اور انپڑھ عناصر کو صحافی نہیں مان سکتا ،ورکر اور ایماندارانہ صحافتی خدمات سرانجام دینے والے صحافیوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔چودھری فتح اللہ نواز بُھٹہ پریس کونسل حویلی لکھا کے بانی و چیئرمین سینئر صحافی پرنٹ الیکٹرانک میڈیا چودھری فتح اللہ نواز بُھٹہ نے سندھ سے سینئر صحافیوں کے آئے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی صورت بھی خود کو نام نہاد جعلی اور انپڑھ صحافیوں کے آگے سرنڈر نہیں کریں گے۔

اُن کا مشن جعلی صحافیوں کی بلیک میلنگ سے سادہ لوح افراد کو بچانے کے ساتھ ساتھ ان نام نہاد صحافیوں کی علاقہ سے اجارہ دارہ کو جڑ سے اکھاڑ پھنکنا ہے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے دونمبر دھندہ کرنے والوں جعلی منرل واٹر اور دیگر مشروب تیار کرنے والوں ،اپنے بھٹوں پے مزدوروں کو قید کرنے اور انتہائی کم اجرت پے ان سے دن رات سخت کام لینے والوں نے اس خوش فہمی کا شکار ہوتے ہوئے کہ جب ان کے پا سپریس کارڈ موجود ہوگا تو میڈیا کی آنکھ سے یہ معاشرتی ناسور بچے رہیں گے تاہم میں ان معاشرتی ناسوروں کے خلاف الم جہاد بلند کرتے ہوئے تادم آخر اس مشن کو جاری رکھوں گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں سے بھی دست بستہ یہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان غیر صحافتی عناصر کی بلیک میلنگ میں کسی صورت بھی ناآئیں اور خصوصاً مقامی انتظامیہ بھی ہوش کے ناخن لے اور تھانے وغیرہ میں ہونے والی پنچائیتوں میں ان غیر صحافتی عناصر کی انوالویشن کو قطعی نظر انداز کرتے ہوئے میرٹ کو ملحوظ خاطر رکے جبکہ وہ خود بھی کسی صورت اس حق میں نہیں کہ صحافی پنجائیتوں کو ڈیل کرے کیونکہ ہمارا فرض عوام اور حکومت کو مسائل اور وسائل سے آگا ئی فراہم کرنا ہے،چودھری فتح اللہ نواز بُھٹہ سے خصوصی ملاقات کے لئے سندھ سے آنے والے سینئر صحافیوں میں نجی ٹی،وی چینل کے سینئر سٹاف رپورٹر وقاص باقر ،اینکر پرسن وارث خان،سمیرا ملک اور ملک آفتاب حسین شامل تھے۔