سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین سے جھڑپ کے دوران 2 بھارتی فوجیوں سمیت 4 افراد مارے گئے جبکہ جوابی کارروائی میں 3 مجاہد بھی شہید ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے جنوب میں 340 کلومیٹر دور پاکستانی سرحد کے قریب دیال چک کے مقام پر بھارتی فوج کی وردیوں میں ملبوس 3 مجاہدین نے ایک ٹیکسی کو چھین کر ڈرائیور، مسافر اور فوجی کو ہلاک کر دیا۔
اس کے بعد مجاہدین ٹیکسی کو بھارتی فوجی آرٹلری یونٹ کے قریب چھوڑ کر قابض اہلکاروں کی طرف بڑھے جہاں پر ان کی بھارتی فوج سے جھڑپ شروع ہوگئی جو 3 گھنٹے جاری رہی جس میں ت