چند سال میں ہالی ووڈ نے حیران کن ترقی کی، سعید رضوی

Saeed Razavi

Saeed Razavi

کراچی (جیوڈیسک) سینئر ہدایت کار اور وویژل افیکٹ کرئیٹر سعید رضوی جو ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا میں چند سال قبل جب ٹرینگ مکمل کرکے واپس گیا تھا تو اس وقت اور اب بہت نمایاں فرق نظر آیا ہے۔

گزشتہ چند سال میں ہالی ووڈ فلم انڈسٹری نے جس تیزی سے ترقی کی ہے وہ بہت حیران کن ہے جس ٹیکنالوجی کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں گیا تھا آج وہ وہاں موجود ہے ہالی ووڈ اسٹوڈیو میں نت نئے تجربات کیے جا رہے ہیں اب مقابلہ جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا ہے جو بھی فلمیں بن رہی ہیں وہ ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش میں مصروف ہیں انھوں نے کہا جلد ٹرینگ ورکشاپ کا آغاز ہو گا تو مزید معلومات حاصل ہوں گی ہمیں اس ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے ضرور کوشش کرنی چاہیے۔