گلوکارہ زیب’’ افغان اسٹار ‘‘میں شرکت کے بعد بھارت چلی گئیں

Zaib

Zaib

لاہور (جیوڈیسک) معروف گلوکارہ زیب افغانستان کے مقبول پروگرام ’’ افغان اسٹار ‘‘ میں شرکت کے بعد بھارت روانہ ہو گئی ہیں۔ جہاں وہ اپنے کچھ نئے پراجیکٹس پر کام شروع کرینگی۔

اس پروگرام کے فائنل میں مجھے بطور جج مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مجھے یہ جان کربے حد خوشی ہوئی کہ میرا گیت ’’ پیمونا ‘‘ افغانستان میں بہت مقبول ہے۔ جیسے ہی میں پروگرام میں پہنچی تو شرکاء نے فرمائش کرتے ہوئے مجھ سے یہی گیت سنا۔