بگ تھری، پاکستان پیرکو حتمی لائحہ عمل تیار کرے گا

PCB

PCB

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس پیر کو لاہور میں ہو گا، حکام آئی سی میں بگ تھری کی اجارہ داری کے حوالے سے حتمی لائحہ عمل تیار کرینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں کوئی کارڈ باقی نہ بچنے کی وجہ سے حمایت کرنے پر بھارت سے دو طرفہ سیریز کی بحالی کیلیے کوشش کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ 5 اور 6 اپریل کو ڈھاکا میں ہو گی، بعد ازاں 9 اور 10 اپریل کو دبئی میں ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کے دوران بگ تھری بھارت، انگلینڈ اور آسڑیلیا کی اجارہ داری پر مشتمل مسودے کو قانونی شکل دیدی جائیگی۔ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی طرف سے 3 بڑوں کی حمایت کا فیصلہ کیے جانے کے بعد ڈرافٹ منظور بھی کیا جا چکا، پاکستان کے ووٹ کی صرف اخلاقی قدر قیمت رہ گئی ہے۔