سونے کی مقامی قیمتوں میں معمولی اضافہ

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں 3 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونے کی قیمت 1296 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔

عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے سے 50 ہزار 250 اور دس گرام قیمت 43 روپے بڑھ کر 43 ہزار 157 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 760 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔