لاہور (جیوڈیسک) پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو بھائی نے سیشن کورٹ کی پارکنگ میں قتل کر دیا۔ گجرانوالہ کی رہائشی ہمیرا نے چند روز قبل ہی پسند کی شادی کی تھی اور آج اپنے وکیل کے ہمراہ شادی کی رجسٹریشن کے لئے سیشن کورٹ لاہور کی پارکنگ میں موجود تھی کہ اس کے بھائی اختر نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ہمیرا کو 6 گولیاں لگیں جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔
ملزم فائرنگ کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتار کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔