ٹی 20 ورلڈ کپ؛ ہالینڈ کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف

Holland

Holland

چٹاگانگ (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں ہالینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 152 رنز کا ہدف دے دیا۔ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ہالینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، کپتان پیٹر بورن نے 49 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ ٹام کوپر 40 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیفن مائیبگرگ 16، مائیکل اسٹوارٹ 26، ویسلے بیریسے 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل ملز، ٹرینٹ بولٹ، نیتھن میک کولم اور مچل میک کلینگن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔