کراچی: فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پانچ افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

شاہ فیصل کالونی کے ایک مکان سے ایک جلی ہوئی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کر کے قتل کیا گیا۔ سپر ہائی وے گنا منڈی کے قریب جھاڑیوں سے ایک لاش ملی ہے جبکہ مائی کلاچی کے علاقے سے ایک لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے۔

لانڈھی مظفر آباد کالونی میں گھریلو تنازعے پر بیٹے نے چھریوں کے وار کر کے اپنے باپ کو قتل کر دیا۔ مقتول کی شناخت مقبول کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب بلدیہ ٹاون کے علاقے گلشن غازی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔