پاکستانی نوجوانوں سے چیک لڑکیوں کی شادی کرانیوالا گروہ پکڑا گیا

Britain

Britain

گریٹر مانچسٹر (جیوڈیسک) برطانیہ کے علاقے گریٹر مانچسٹر میں پاکستان نوجوانوں کی جمہوریہ چیک کی لڑکیوں سے شادی کرانے والے گروہ کوحراست میں لے لیا گیا ہے، یہ گرفتاریاں گریٹرمانچسٹر کے علاقوں میں تین مقامات پرچھاپوں کے دوران کی گئی ہیں۔ 23 برس کے پاکستانی اور جمہوریہ چیک کی اٹھائیس برس کی خاتون کواسٹریٹفرڈ Stretford سے حراست میں لیاگیاجبکہ Crumpsall سے حراست میں لیے گئے پاکستانی کی عمرپچیس برس ہے۔

ہیلی فیکس اور وولرہیمٹن سے بھی دومردوں اورایک خاتون کوحراست میں لیا گیا ہے جبکہ بلیک لے Blackley کے علاقے سرریروڈ سے حراست میں لیے گئے شخص کی عمر چھتیس برس ہے اوراس کی گرفتاری ان بارہ شادیوں سے متعلق تحقیقات کے نتیجے میں ہوئی ہے جن میں سے بعض ہیلی فیکس اور Shrewsbury کے رجسٹرآفس میں کی گئی تھیں۔ ایک روزپہلے Levenshulme میں بھی چھاپے مارے جاچکے ہیں جن میں گیارہ افرادکوحراست میں لیا گیا تھا۔