ورلڈ کپ ٹی : 20 آج پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

ڈھاکا (جیوڈیسک) ورلڈ کپ ٹی 20 میں آج پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔ میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ سیمی فائنل تک پہنچنے کے لئے بنگلہ دیش کو شکست دینا ہوگی۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شاہین آج بنگلہ دیش کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

کپتان محمد حفیظ کہتے ہیں کہ جیت کے علاوہ ذہن میں کوئی دوسری بات نہیں ہے۔ شائقین کو شدت سے انتظار ہے آج ڈھاکا میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کا جس میں کامیابی دونوں کیلئے ضروری ہے۔