کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک دہشتگردی کا شکار ہے، دہشتگردی کی سوچ کوشکست دینا ہو گا۔ امن پسند لوگوں کو دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا اور شاعروں وادیبوں کو بھی امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ایم کیو ایم کے تحت لال قلعہ گراوٴنڈ میں عالمی مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ادبی محفلوں کے ذریعے لوگوں کے درمیان امن اور پیار کا رشتہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی سوچ کو شکست دینا ہوگی اور امن پسند لوگوں کو دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ الطاف حسین نے مزید کہا کہ مشاعرے میں بھارت سے آنے شعرا بھی شریک ہیں جو خوش آئند بات ہے۔