صدر اوباما کوسعودی عرب میں انسانی حقوق کے لیے بات نہ کرنے پر تنقید کا سامنا

President Obama

President Obama

ریاض (جیوڈیسک) امریکی صدرباراک اوباما گزشتہ روز دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد واپس امریکا روانہ ہو گئے۔

تاہم سعودی حکام سے ملاقاتوں میں انسانی حقوق سے متعلق خدشات پر بات نہ کرنے پر انسانی حقوق سے متعلق کام کرنیوالی سعودی اوربین الاقوامی تنظیمیں اور افراد صدر اوباما پر تنقید کر رہے ہیں۔

صدر اوباما ہفتے کوخواتین کے حقوق کی بحالی کیلیے کام کرنیوالی خاتون کارکن ماہا المنیف سے ملے تاہم انھوں نے شاہ عبداللہ کیساتھ مذاکرات میں انسانی حقوق کا معاملہ نہیں اٹھایا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اہلکار کا کہنا تھاکہ صدر اوباما کا رویہ مایوس کن رہا اور انھوں نے انسانی حقوق کے متعلق معاملات پر بات کرنے کا موقع ضائع کر دیا۔