کراچی: نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کا سرچ آپریشن، ٹارگٹڈ چھاپے

Rangers Operation

Rangers Operation

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں قائم مجاہد کالونی میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ موسی کالونی میں مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے ٹارگٹیڈ چھاپے مارے جارہے ہیں۔

نارتھ ناظم آباد کے علاقے مجاہد کالونی میں رینجرز کی جانب سے مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے،ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن جرائم پیشہ عناصر اور مشتبہ ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے کیا جارہا ہے، جس میں رینجرز کے 300 اہلکار شریک ہیں، آپریشن کے دوران مجاہد کالونی کے داخلی وخارجی راستے بند کرکے گھروں کی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ موسی کالونی کے علاقے میں بھی رینجرز کی جانب سے مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔