آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان ٹیم تیسرا میچ بھی ہار گئی

Women's Team

Women’s Team

سلہٹ (جیوڈیسک) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ بھی ہار گئی۔
آسٹریلیا نے اسے 94 رنز کے واضح مارجن سے شکست دی، ٹاس جیتنے والی فاتح ٹیم نے 2 وکٹ پر 185 رنز بنائے، ایلیسی ویلینی 90 پر ناقابل شکست رہیں، کپتان میگ لیننگ نے 50 رنز بنائے، گرین شرٹس جوابی اننگزمیں 9 وکٹ پر 91 رنز بنا پائیں، بسمہٰ معروف 28 اور جویریہ خان 27 کے درمیان پہلی وکٹ کیلیے 57 رنزکی شراکت ہوئی۔

ان دونوں کے میدان بدر ہونے کے بعد دیگر کوئی بھی پلیئر انفرادی اسکور کو دہرے ہندسے میں نہیں پہنچا سکی، سارہ کوئٹ اور الیسی پیری نے 3،3 جبکہ جیس جوناسین نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔ دن کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو 86 رنز سے مات دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان برقرار رکھا۔