شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے پھٹ گیا

North Waziristan

North Waziristan

میران شاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے قبل سیکیورٹی فورسز کا قافلہ گزرا تھا۔ذرائع کے مطابق میران شاہ دتہ خیل روڈ پر نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم نصب کر رکھا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا،دھماکے میں کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

دھماکے سے چند لمحے قبل سیکیورٹی فورسزکا قافلہ گزرا تھا۔سیکیورٹی قافلہ میران شاہ سے دتہ خیل جارہا تھا۔ شمالی وزیرستان میں صبح 6بجے سے غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ ہے۔