ہمایوں سعید اور شان پہلی مرتبہ فلم ارتھ ٹو میں کام کریں گے

Humayun Saeed, Shan

Humayun Saeed, Shan

لاہور (جیوڈیسک) اداکار ہمایوں سعید اور شان پہلی مرتبہ فلم ارتھ ٹو میں جلوہ گر ہونگے۔ اداکار وپروڈیوسر شان نے اپنی فلم ارتھ ٹو کے لیے اداکار ہمایوں سعید کو بھی سائن کرلیاہے۔ ذرائع کے مطابق رائٹر پرویز کلیم کراچی جاکر انھیں فلم کا اسکرپٹ سنایا جس کے بعد وہ کام کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

جس کی دیگر کاسٹ میں عمائمہ ملک اور عظمی حسن خان جب کہ اس کے میوزک ڈائریکٹر ساحر علی بگا ہیں ۔ رائٹر محمد پرویز کلیم نے بتایا کہ ہمایوں سعید اور شان پہلی مرتبہ کسی فلم میں اکٹھے کام کر رہے ہیں جو ان کے پرستاروں کے لیے بھی بہت بڑی خوشخبری ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ عالمی معیار کی فلم ہے جس کی عکسبندی اپریل کے آخر تک شروع ہونے کے امکانات ہیں۔