شارجہ (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ زریں مشرف شارجہ کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں، آج ان کے مزید ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ شارجہ کے اسپتال میں آئی سی یو میں داخل ہیں ، ان کے میڈیکل ٹیسٹ لیے جارہے ہیں ، پرویز مشرف کی والدہ کے بارے میں گذشتہ روز یہ خبر آئی تھی کہ ان کی صحت خراب ہوگئی ہے۔