کراچی : رینجرز کا ٹارگٹ آپریشن،13 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقی مجاہد کالونی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کر کے 13 ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف اقسام کے پچاس سے زائد ہتھیار برآمد کر لئے۔ کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور کالعدم تنظیموں کے کارندوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق مجاہد کالونی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں خواتین اہلکار سمیت رینجرز کے تین سو اہلکاروں نے حصہ لیا۔ علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ تیرہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے مختلف اقسام کے پچاس سے زائد ہتھیار برآمد کئے گئے۔