للیانی کی خبریں 29/3/2014

قرارداد پاکستان نہ صرف پاکستان بلکہ اقوام عالم کیلئے مشعل راہ ہے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) قرارداد پاکستان نہ صرف پاکستان بلکہ اقوام عالم کیلئے مشعل راہ ہے۔ یوم پاکستان تجدید کا دن ہے جس میں ہم سب کو یہ عہد کرنا ہو گا کہ پاکستان کیلئے بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کے مطابق بھرپور محنت کرینگے تاکہ اقوام عالم میں پاکستان کا نام بلند ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما چوہدری ہاشم علی خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ آج ملک کو درپیش تمام بحرانوں سے نبردآزماہونے کیلئے ہمیں عزم نوکرتے ہوئے وسیع تر انقلاب کی بنیاد رکھنا ہوگی اور اس انقلاب کا بنیادی مقصد محض سیاسی نظام یا اداروں میں تبدیلی لانا نہیں بلکہ اس کا دائرہ اثر اپنی سماجی زندگی کے تمام شعبوں تک بڑھاناہوگاتاکہ تبدیلی کا عمل محدود پیمانے کی بجائے کثیرالجہتی ہو۔قرارداد مقاصد میں شامل تمام نکات اسلام کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ قائداعظم کے تصورات کے مطابق پاکستان کے استحکام کی بنیاد ہیں۔23 مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے آج کے دن تمام پاکستانیوں کو عہد کرنا چاہیے کہ وہ ملک کی ترقی، استحکام و خوشحالی کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سعودی عرب کی طرف سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد خوش آئند ہے، اس گرانٹ کے ساتھ کوئی شرائط نہیں ہونی چاہئیں
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سعودی عرب کی طرف سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد خوش آئند ہے، اس گرانٹ کے ساتھ کوئی شرائط نہیں ہونی چاہئیں، معیشت کی بہتری اور ترسیلات زر میں اضافہ خوشی کی بات ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی بلا سود اور ناقابل واپسی امداد خوش آئند ہے ہمیں اس بات پر اعتراض نہیں ہے تاہم سوال یہ پیدا ہوا ہے کہ کیا اس گرانٹ کے ساتھ کوئی شرائط تو نہیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے ان خدشات کو دور کرنے کیلئے واضح بیان آنا چاہئے۔ ماضی کے تلخ تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہونگے۔ اگر ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے ترسیلات زر میں بہتری آ رہی ہے تو یہ ہمارے لئے بڑی خوشی کی بات ہے۔