ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ والدین کی کمی وہ اب بھی محسوس کرتے ہیں۔ سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لیے پیغام میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ 15 برس کے تھے ۔
جب ان کے والد چل بسے جب کہ والدہ 1990 میں طویل علالت کے بعد اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ اداکار کے مطابق انھیں ان کے والدین کی یاد بہت ستاتی ہے اور ہر قدم پر والدین کی کمی محسوس ہوتی ہے۔