سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کیلئے بند – Mar 31, 2014

CNG Station

CNG Station

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لئے بند کر دیئے جائیں گے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق گیس لوڈ منیجمنٹ شیڈول کے تحت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز پیر کی صبح 8 بجے سے لیکر منگل کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔ منگل کی صبح سے سی این جی کی فراہمی بحال کی جائے گی۔