اچھی شاعری اور موسیقی گانے کو مقبول بناتی ہیں، راحت فتح علی خان

Rahat Fateh Ali

Rahat Fateh Ali

کراچی (جیوڈیسک) بھارتی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ میری شناخت پاکستان سے ہے، پاکستان میں لوگ جس طرح مجھے چاہتے ہیں اسی طرح بھارت میں بھی پیار کرتے ہیں۔

انھوں نے ایکسپریس سے گفتگو میں کہا کہ نصرت فتح علی خان میرے محسن ہیں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کام کرنا اچھا لگتا ہے، موسیقی کے حوالے سے پاکستان میں جتنا معیاری کام ہوا ہے وہ دنیا میں کہیں نہیں دکھتا، اچھی شاعری گانے کو مقبول کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اس کے بعدموسیقی کا رول ہوتا ہے، گلوکار کو اس کا خیال رکھنا چاہیے۔