اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان علما کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرافی نے گزشتہ روز اتوار کو دعوی کہا کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان نے حکومت کو یہ تجویز پیش کی تھی کہ وہ ایک کمیشن قائم کرے تاکہ زیرِ حراست غیر جنگجووں کے بارے میں حقائق سامنے آسکیں۔ انہوں نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘طالبان کی تجاویز میں ایک یہ تجویز بھی تھی کہ ٹی ٹی پی کے قیدیوں پر ایک عدالتی کمیشن قائم ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب یہ سے تجویز گزشتہ ہفتے وزیرستان میں ہونے والی حکومت کے ساتھ پہلی براہ راست ملاقات کے دوران پیش کی گئی۔ مولانا اشرفی نے حکومت پر زور دیا کہ پاکستان علما کونسل کے پلیٹ فارم سے ایک جوڈیشل کمیشن قائم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘اگرچہ حکومت کا مقف ہے کہ ٹی ٹی پی کا کوئی بھی غیر عسکری قیدری ان کی حراست میں نہیں ہے۔ انہوں نے طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے فون پر بات چیت کے بعد حکومت سے کہا کہ طالبان کی تجویز پر غور کرتے ہوئے ایک کمیشن قائم کرنا چاہیے تاکہ اس کی پوزیشن واضح ہوسکے۔