صوفی عبدالرزاق کا مجموعہ کلام تصوف اور حمد و نعتیہ شاعری سے دلچسپی رکھنے والوں کیلئے عطیم سرمایا ہے ۔حاجی حنیف طیب

کراچی: صوفی عبدالرزاق رضا کا حمد و نعت ،مناجات اور منقبت پر مشتمل مجموعہ کلام”خیال مصطفی”پڑھنے والوں کو قلب کو منور اور روشن کردیتا ہے ان خیالات کا اظہار المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے سجادہ نشین میجر(ر) خواجہ محمد جہانزیب چشتی کی زیر صدارت صوفی عبدالرزاق رضا کا حمد و نعت ،مناجات اور منقبت پر مشتمل مجموعہ “خیال مصطفی”کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا حاجی حنیف طیب نے کہاکہ حمد و نعت اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب کی مدحہ سرائی ہے اُن کے ذکر سے ہمارے ذہن و باطن میں پاکیزگی اور روحانیت پیدا ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ حمد و نعت لکھنا شاعر کا کمال بھی ہوتا ہے اور عطاء خدا وندی کے ساتھ دربار رسالت سے قبولیت کی سند بھی ہوتا ہے۔

حاجی حنیف طیب نے کہاکہ حضرت حسان سے لیکر امام اہل سنت احمد رضا خان محدث بریلوی اور آج تک جتنے بھی حمد و نعت لکھنے اور پڑھنے والوں کو شرف قبولیت اور عالمگیرشہرت حاصل ہوئی وہ عشق الہی اور عشق مصطفی کے سببسے ہی ممکن ہے حاجی حنیف طیب نے صوفی عبدالرزاق رضا کا مجموعہ کلام تصوف اور حمد و نعتیہ شاعری سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے عظیم سرمایا قرار دیا “خیال مصطفی”کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے صدر محفل میجر (ر) خواجہ محمد جہانزیب چشتی نے کہاکہ صوفی عبدالرزاق رضا کے ادبی کلام کی یہ پہلی جلد شائع ہوئی ہے اور عنقریب دوسری جلد بھی منظر عام پر آجائے گی ان کا بقیہ کلام 8تا 10جلدوں پر مشتمل ہوگا۔

تقریب سے معروف عالم دین علامہ نسیم احمد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نعت گوئی ایک ایسا اعزاز ہے جو صرف بارگاہ رسالت سے ہی ھاصل ہوتا ہے عشق مصطفی کے حصول کا بہترین ذریعہ نعت لکھنے ،پڑھنے اور سنانے میں ہے تقریب میں شیخ مبشر عالم ،ممتاز قوال امجد صابری ،معروف ٹی وی اینکر جنید اقبال ،امین ادمجی اور دیگر ممتاز شخصیات موجود تھیں۔