پابندی کے باعث رواں سال سونے کی درآمد ایک تہائی رہ گئی

Gold

Gold

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق جنوری سے فروری تک ایک کروڑ تیرہ لاکھ ڈالر کا سونا درآمد کیا گیا۔ پچھلے سال اِسی عرصے میں تین کروڑ چوبیس لاکھ ڈالر مالیت کا سونا دیگر ممالک سے منگوایا گیا تھا۔

جنوری سے فروری تک درآمد کئے گئے سونے کی مقدار دو سو کلو گرام رہی۔ حکومت کی جانب سے بیس جنوری کو سونے کی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔