ورلڈ ٹی ٹوئنٹی؛ ہالینڈ کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

Holland

Holland

چٹاگانگ (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں انگلینڈ نے ہالینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد ہالینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ ٹاس جیت کر انگلینڈ کے کپتان اسٹورٹ براڈ نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم میگا ایونٹ میں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہیں کرسکے تاہم آج کا میچ بھی ہمارے لئے اتنا ہی اہم ہے جتنے باقی میچز رہے اور آئندہ ہم موجودہ خامیوں کو دور کرنے کے لئے محنت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے میچ کے لئے جیڈ ڈرنبیچ کی جگہ اسٹیفن پیری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ہالینڈ کے کپتان پیٹر بورن نے کہا کہ ایونٹ میں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیل کر ہمیں بہت سیکھنے کو ملا جن کا آنے والے وقتوں میں ہم پورا فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کئی میچوں میں ہم نے اچھا مقابلہ کیا لیکن بدقسمتی سے فتح حاصل نہیں کرسکے اور آج کے میچ میں بھی ہم جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔