اسلام آباد (جیوڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کے نتیجے میں 3 سال میں بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات معمول پر لانے کیلیے پرعزم ہے۔
اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لیے آئی ایم ایف جائزہ مشن کے سربراہ جیفری فرینک نے آئی ایم ایف کی رپورٹ کے اجرا کے موقع پر کہا کہ وہ پاکستان کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات 3 سال میں معمول پر لانے کیلیے پر عزم ہیں۔