ایس ڈی او انہار کے ایما پر مصطفی آباد پولیس کا دفتوہ میں درجنوں افراد کے گھروں پر چھاپے
Posted on March 31, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: ایس ڈی او انہار کے ایما پر مصطفی آباد پولیس کا دفتوہ میں درجنوں افراد کے گھروں پر چھاپے، متعدد بے گناہ افراد گرفتاری، بھاری رشوت کے بعد رہا، وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایس ڈی او انہار سب ڈویژن پانڈوکی ذیشان احمد نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایاکہ راجباہ رام تھمن کے دونوں اطراف دو پارٹیوں کی زمین ہے جن کی آپس مین دشمنی ہے۔
جو ایک دوسرے کی زمینوں کو نقصان پہنچانے کیلئے راجباہ کی پٹری کو توڑ دیتے ہیں۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے با اثر ملزمان کے خلاف کاروائی کی بجائے ایس ڈی او ذیشان احمد کی طرف سے غریب اور فوت شدہ کسانوں کے نام پولیس کو دے دئیے، جس کے ایما پر مقامی پولیس نے دفتوہ میں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا، بعد ازاں بھاری نذرانے کیلئے چھوڑ دیا گیا، دفتوہ کے رہائشیوں لیاقت علی نمبردار، جاوید اقبال،نذیر احمد بھٹی، مقبول جٹ، اعظم بھٹی مشکور بھٹی اسماعیل ودیگر نے وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری انہار ، ڈی سی او قصور سمیت ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیکر داد رسی کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com