وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم خریداری مہم 2014ء کی منظوری دیدی

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے میں گندم خریداری مہم 2014ء کی منظوری دے دی۔ 15 اپریل سے کاشتکاروں میں باردانہ کی تقسیم کا آغاز کردیا جائے گا وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم خریداری مہم کی منظوری اپنے زیرصدارت اجلاس میں دی،اجلاس میں وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی سکندر حیات بوسن نے خصوصی شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ نے مہم کے دوران سینٹرز پر وقت مقرر کرنے کی پابندی ختم کردی اورہدایت کی کہ مڈل مین اورآڑھتی کاکردار ختم کیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ سینٹر پر آنے والی گندم روزانہ کاشت کاروں سے خریدی جائے گی جبکہ ان کاہیلی کاپٹر اور جہاز بھی دور دراز علاقوں کے دوروں کے لیے دستیاب رہے گا۔