مچھ (جیوڈیسک) مچھ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے مسافر ٹرین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
لاہور سے کوئٹہ جانے والی نواب بگٹی ایکسپریس مچھ کے قریبی علاقے او سی پور کی 7 نمبر سرنگ سے جیسے ہی نکلی تو پہاڑوں میں پہلے سے گھات لگائے نامعلوم افراد نے اس پر اندھا دھنگ فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد لیویز اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر حملہ آوروں کے خلاف جوابی کارروائی کی تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔